نئی دہلی، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں سے دہشت گردوں کی طرح سلوک نہیں کرنا چاہیے اور آرٹ اور دہشت گردی کو جوڑکر نہیں دیکھا جانا چاہیے ۔اڑ ی حملے کے پیش نظر انڈین موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے کل ایک قرارداد منظور کرکے انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کی انٹری پر پابندی عائد کر دی ہے۔پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگانے کے بارے میں پوچھے جانے پر سلمان نے کہاکہ پاکستانی آرٹسٹ صرف اداکار ہیں اور دہشت گرد نہیں۔دہشت گردی اور آرٹ دو الگ الگ مسئلہ ہے ۔اداکار نے کہا کہ ہندوستانی فوج کی طرف سے کیا گیا سرجیکل حملہ مناسب کاروائی ہے کیونکہ یہ دہشت گردی کے خلاف تھی لیکن وہ امن اور سکون والی حالت چاہیں گے۔بی اینگ ہیومن نام سے زیورات کا کلیکشن شروع کرنے کے دوران انہوں نے کہاکہ مثالی حالات امن ہونا چاہیے ، لیکن اب ایک ایکشن کا ری ایکشن ہوا ہے۔یہ ایک مناسب کارروائی تھی کیونکہ وہ دہشت گرد تھے۔پھر بھی اس وقت اور آئندہ ، میرے خیال سے اگر ہم امن اور سکون سے رہتے ہیں تو یہ سب کے لیے بہتر ہو گا خاص طور پر عام لوگوں کے لیے ۔